["گجرات میں ڈاکٹر پر گھریلو ملازمہ کے قتل----- اور" کورونا وائرس" کا شکار قرار دے کر دفنانے کا الزام"]

 ["گجرات میں ڈاکٹر پر گھریلو ملازمہ کے قتل----- اور" کورونا وائرس" کا شکار قرار دے کر دفنانے کا الزام"]




پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں پولیس نے" "ایک ڈاکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے جن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے اپنی گھریلو ملازمہ کو قتل کرنے کے بعد اسے" کورونا وائرس" کا شکار قرار دے کر دفنا دیا...۔

18" برس کی متقولہ رمشا کے والد غلام یاسین نے متعقلہ تھانے میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ وہ محنت مزدوری کرتے ہیں اور گھریلو حالات کے پیش نظر انھوں نے اپنی "18 برس کی بیٹی رمشا کو چند ماہ قبل ملزم ڈاکر محمد علی کے گھر پر 8 ہزار روپے ماہانہ پر نوکر رکھوایا....۔

اُنھوں نے کہا کہ ملزم کھاریاں کینٹ میں ایک کلینک چلاتا ہے" جبکہ ان کی رہائش بھی اسی کلینک کے اوپر" ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ان کی اپنی بیٹی    ...سے صرف ایک مرتبہ ہی ملاقات ہوئی ہے"
ملزم ڈاکٹر محمد علی نے بی بی سی کو بتایا" کہ ان کا رمشا کی موت میں کوئی ہاتھ نہیں...۔ اُنھوں نے بتایا کہ کچھ دن قبل رمشا" کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی" اور کھانسی کے ساتھ ساتھ" بلڈ پریشر" کافی کم تھا اور یہی ان کی موت کی وجہ بنا.

1 comment: