کورونا وائرس: سندھ میں پہلی ہلاکت- 143 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد پاکستان میں متاثرین کی تعداد 451 ہو -گئی

کورونا وائرس: سندھ میں پہلی ہلاکت- 143 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد 

پاکستان میں متاثرین کی تعداد 451 ہو -گئی




پاکستان میں جمعے کو کراچی میں کورونا کے ایک مریض کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اس وبا کے پھیلاؤ کے بعد جمعرات کو ایک دن میں سے سب سے زیادہ 143 نئے مریض سامنے آئے ہیں. 
جمعے کو ہلاک ہونے والے 77 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل دو افراد خیبر پختونخوا میں ہلاک ہوئے تھے.
دنیا کے 175 سے زیادہ ممالک کو متاثر کرنے والے اس وائرس سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں متاثر ہونے والے افراد تعداد اب 451 ہو گئی ہے جن میں سے چار صحت یاب ہو چکے ہیں
پاکستان میں کراچی وہ شہر ہے جہاں اس وائرس کا سب سے زیادہ مقامی سطح پر پھیلاؤ دیکھا گیا ہے اور وہاں 80 سے زیادہ ایسے افراد میں پایا گیا ہے جنھوں نے بیرونِ ملک کا سفر نہیں کیا تھا


No comments:

Post a Comment