امریکہ سے واپسی پر فواد چوہدری کا 3 د ن کے لئے قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ -

ا
مریکہ سے  واپسی پر فواد چوہدری کا  3 د ن کے لئے  قرنطینہ   میں رہنے کا فیصلہ  -

- : وفاقی وزیر برائے  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  ممکنہ  طور پر آج رات وطن واپسی کریں گے :-



نیویارک{اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20مارچ2020ء} ملک میں برھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے- حکومت کی جانب سے ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں کہ کسی طرح اس کو پھیلنے سے روکا جائے۔اسی سلسلے میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فیصلہ کیا ہے -کہ وہ امریکہ سے وطن واپسی پر 3 دن کے لئے قرنطینہ میں چلے جائیں گے۔پاکستانی نژاد امریکی صحافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے کہ فواد چوہدری نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے- اس بات کا اعلان کیا ہے- کہ وہ پاکستان جاتے ہی خود کو قرنطینہ میں رکھیں گے- تا کہ اگر ان کو کورونا وائرس نے متاثر کیا -بھی تو وہ مزید لوگوں میں پھیلانے کا سبب نہ بنیں:۔

1 comment: