کورونا وائرس: پاکستان میں دو ہلاکتیں، 80 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرین کی تعداد 384 ہو گئی




پاکستان کے صوبہ پنجاب، بلوچستان- خیبر پختونخوا اور کراچی میں جمعرات کو 76 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 384 تک پہنچ گئی ہے
اب تک پاکستان میں دو افراد اس مرض سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا
سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں اب تک جن افراد میں کووڈ-19 کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 41 میں یہ مقامی طور پر منتقل ہوا جو کہ انتہائی پریشان کن ہے
وفاقی اور صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 217، پنجاب میں 78، بلوچستان میں 45، خیبر پختونخوا میں 23, گلگت بلتستان میں 15 اور اسلام آباد میں کورونا کے پانچ متاثرین موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔


No comments:

Post a Comment